گندم کا بحران، آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،خالد حسین باٹھ

 تاثر کسی بھی طرح درست نہیں کہ گندم مہنگی نہیں ہورہی کیونکہ حکومت نے گندم کی سپورٹ پرائس دوبارہ مقرر نہیں کی
، وفاقی وزیر کو چیلنج ہے مجھ سے مذاکرہ کرلیں، میں جواب دینے کیلئے تیار ہوں ، چیئرمین پاکستان اتحاد خالد حسین باٹھ 
کراچی (آئی این پی ) چیئرمین پاکستان اتحاد خالد حسین باٹھ نے گندم کے بحران اور اس کے نتیجے میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا اور کہا ہے کہ تاثر کسی بھی طرح درست نہیں کہ گندم مہنگی نہیں ہورہی ، حکومت نے گندم کی سپورٹ پرائس دوبارہ مقرر نہیں کی، وفاقی وزیر کو چیلنج ہے مجھ سے مذاکرہ کرلیں۔ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ گندم اس وقت سندھ میں4ہزار روپے فی من مل رہی ہے جبکہ پنجاب میں 3900روپے ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں اس وقت کوئٹہ میں ہوں اور یہاں گندم 4500 روپے فی من ہے جبکہ گندم کی نئی فصل آنے میں ابھی 7 ماہ باقی ہیں۔چیئرمین پاکستان اتحاد نے بتایا کہ گندم ابھی سے مہنگی ہونا شروع ہوگئی ہے آگے مزید مہنگی ہوگی، کیونکہ سیلاب کی وجہ سے کاشت کاروں کا مزید نقصان ہوگیا ہے ۔ حکومت کی جانب سے گندم کے ذخیرے سے متعلق ایک سوال کہ ذخیرے کے باوجود بحران کیسے آسکتا ہے ؟کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر کو چیلنج کرتا ہوں کہ مجھ سے کسی بھی مقام پر مذاکرہ کرلیں، میں جواب دینے کیلئے تیار ہوں