وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی کسی بھی کوشش کی سخت مخالفت کا اعلان کیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے واضح کیا کہ سندھ این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کو کسی صورت بھی واپس نہیں ہونے دیں گے۔مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 18ویں ترمیم کے تحت اور بھی کئی اہم فیصلے شامل ہیں۔ اس سے قبل، انہوں نے سندھ میں طلبہ کی حاضری کو مانیٹر کرنے کے لیے ایک جدید ڈیجیٹل نظام کا افتتاح کیا۔تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ اس حاضری سسٹم کو سندھ کے اسکولوں کے علاوہ کالجز اور جامعات میں بھی نافذ کیا جائے گا، تاکہ یہ معلوم رہ سکے کہ بچے کہاں ہیں اور ان کی تعلیم میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔