را ئیونڈ بین الاقوامی سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ آج شروع

 تبلیغی اجتماع پنڈال میں بانسوں کا شہر آباد ، لاکھوں مندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری
 ایل ڈبلیو ایم سی عملہ پنڈال کی حدوں میں صفائی اور پانی کے چھڑکاؤں میں مصروف
رائیونڈ( آن لائن) را ئیونڈ بین الاقوامی سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ آج6نومبر کو شروع ہو رہا ہے، تبلیغی اجتماع پنڈال میں بانسوں کا شہر آباد ، امر بالمعروف اورنہی عن المنکر کرنے والے لاکھوں مندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری، ، تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ آج 6نوئمبر بروز جمعرات بعد نماز عصر امیر جماعت مولانا نذرالرحمان کے بیان سے شروع ہو رہا ہے اختتامی دعا9 نوئمبر بروز اتوارصبح 8/30 بجے ہوگی،جس کی تیاریاں مکمل، ایل ڈبلیو ایم سی عملہ نے پنڈال کی حدوں میں صفائی اور پانی کے چھڑکاؤں میں مصروف ہے جبکہ تبلیغی اجتماع سکیورٹی کیلئے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق سکیورٹی لگائے جائے گی، ٹریفک انتظامات شیڈول کی مطابق تیار اور ٹریفک پلان ترتیب ، جبکہ صوبائی،وفاقی محکمہ جات نے انتظامات بھی مکمل کر لیئے ،اجتماع گاہ کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات،ضلعی انتظامیہ کنٹرول روم قائم ، پہلے مرحلہ میں حلقہ نمبر3میں دیر بالا، دیر پائین،باجوڑ، چترال،حلقہ نمبر5میں سرگودھا، خوشاب، میانوالی، جھنگ،حلقہ نمبر8 میں صوبہ سندھ، بغیر کراچی حلقہ نمبر12راولپنڈی، اسلام آباد، چکوال،جہلم، اٹک، کشمیر حلقہ نمبر13 کلی مردان، بو نیر، کرک سے لاکھوں افراد شرکت کرینگے، مندوبین کی سہولت کے لیئے اجتماع گاہ پنڈا ل کو جانیوالے تمام راستوں پر سٹریٹ لائٹ نصب ہے، محکمہ لیسکو واپڈابجلی فراہم کے لیئے ان ایکشن ہنگامی حالات سے نبٹنے کیلئے ہیوی جنریٹر موجود ہیں، اسی طرح محکمہ صحت کی جانب سے دس بیڈز کا عارضی ہسپتال اور آٹھ ڈسپنسریاں قائم ہے،ریلوئے کی جانب سے خصوصی ٹرینیوں کے ذریعے رائیونڈ پہنچے گے، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی طور پر الیکٹرو بسوں کا اہتمام جو ٹھوکر نیاز بیگ ٹاور سے رائیونڈ اجتماع گاہ تک چلائیں گیئی اور فی سواری کریا بھی25روپے ہے،