لاہور(خصوصی رپورٹ) اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ ایوارڈ شوز میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں کیوں کہ ایوارڈ شوز میں وہی اداکار جاتے ہیں جنہیں ایوارڈز ملتے ہیں۔ یو ٹیوب پر موجود ایک انٹرویو میں اداکارہ سونیا حسین نے ایک پروگرام کے دوران میزبان کے سوال پر بتایا تھا کہ میں ایوارڈ شو میں نہیں جاتی۔ انہوں نے بتایا کہ ایوارڈ شو میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، کیوں کہ جو اداکار ایوارڈ شو میں جاتے ہیں انہیں ایوارڈ ملتے ہیں اسی لیے وہ ایوارڈ شو میں جاتے ہیں مزید کہا کہ میرے لئے سب سے بڑا ایوارڈ میرے پرستار ہیں جن کی بدولت میں نے یہ مقام حاصل کیا ہے۔