لاہور(نیٹ نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین اپنے لباس کے انتخاب کی وجہ سے ایک بار پھر تنقید کا شکار ہوگئیں۔سونیا حسین کا شمار ان چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو مختلف اسٹائل کے ساتھ تجربے کرتی نظرآتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جب وہ اپنے کسی نئے اسٹائل سے مداحوں کو متاثر نہ کر سکیں تو سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ جاتی ہیں۔اداکارہ ا?ج کل اپنی نئی فلم ’دیمک‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں اور اسی دوران فلم کے مقامی سنیما میں ہونے والے پریمیئر کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔سونیا حسین ان وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں جامنی رنگ کی فیوڑن ساڑھی پہنے چلنے میں دشواری کا سامنا ہونے کی وجہ سے کافی پریشان نظر ا? رہی ہیں۔مداحوں کو بھی اداکارہ کا یہ لباس پسند نہیں ا?یا اور وہ ان کے لباس کے انتخاب پر تنقید کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے سونیا حسین کو مناسب اور ا?رام دہ لباس پہننے کا مشورہ بھی دیا ہے