جوہر ٹاؤن کے شادیوال چوک میں سلنڈر دھماکے سے 8 افراد زخمی

جوہر ٹاؤن کے شادیوال چوک میں سلنڈر دھماکے سے 8 افراد زخمی

جوہر ٹاؤن کے شادیوال چوک میں واقع ایک پیزا شاپ کے کچن میں سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔

 ریسکیو حکام کے مطابق، دھماکہ پیزا شاپ کے کچن میں ہوا جس کے باعث فوری طور پر آگ لگ گئی۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر فوری پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائیاں شروع کر دیں۔دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں 20 سالہ سلمان، 21 سالہ معظم، 26 سالہ فیصل، 21 سالہ شہریار، 22 سالہ نعمان، 15 سالہ داؤد، 20 سالہ سبحان، اور 25 سالہ ساجد شامل ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ کو بجھانے اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کا عمل جاری ہے۔