سکھ یاتریوں کیساتھ آنیوالے 12 ہندوئوں کو واپس بھیج دیا گیا

ان ہندوئوں کی جائے پیدائش سندھ تھی، اب وہ بھارتی شہریت حاصل کر چکے ہیں:امیگریشن حکام
لاہور(آئی این پی)کستانی امیگریشن حکام نے سکھ یاتریوں کے ساتھ آنے والے 12 ہندوئوں کو واپس بھارت بھیج دیا۔امیگریشن حکام کے مطابق ان 12 ہندوئوں کی جائے پیدائش سندھ تھی، اب وہ بھارتی شہریت لے چکے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں داخلے کی اجازت صرف سکھ یاتریوں کو دی گئی ہے۔