عالمی برادری کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور عالمی قوانین کی پامالی کے خلاف بھرپور آواز اٹھانی چاہیے:وزیراعظم کا یوم شہدائے جموں پر پیغام
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے بھارت کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق، حق خود ارادیت اور عالمی قوانیں کو مسلسل پامال کر رہا ہے۔ آج کا دن کشمیریوں کی لازوال بہادری اور جدوجہد آزادی کے لیے انکے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے۔ آج کا دن گواہ ہے کہ کشمیریوں کی نسلوں نے بھارت کے ظلم و جبر کے اگے سر نگوں نہیں کیا بلکہ دہائیوں تک بے مثال جرات اور جوانمردی سے مقابلہ کیا اور کبھی قربانیوں سے گریز نہیں کیا‘عالمی برادری کو بھارت کی طرف سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور عالمی قوانین کی پامالی کے خلاف بھرپور آواز اٹھانی چاہیے۔ 6 نومبر یوم شہدائے جموں پر پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ چھ نومبر 1947 جموں و کشمیر کی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جو کشمیریوں کے ذہن پر آج تقریبا 8 دہائیوں کے بعد بھی تازہ زخم کی طرح نقش ہے