غزہ میں فلسطینی بچی ہند رجب کی شہادت کی اے آئی ویڈیو جاری

غزہ میں فلسطینی بچی ہند رجب کی شہادت کی اے آئی ویڈیو جاری

ویب ڈیسک:غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بمباری کے نتیجے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں 6 سالہ فلسطینی لڑکی ہند رجب کو اپنے پورے خاندان کے ہمراہ شہید کر دیا گیا۔

 یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہند اور اس کا خاندان غزہ میں اسرائیلی بمباری سے بچنے کے لیے محفوظ مقام کی طرف منتقل ہو رہے تھے۔ ان کی گاڑی پر اسرائیلی فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ہند کی تمام رشتہ دار شہید ہو گئے، تاہم وہ اور اس کا ایک کزن کسی طرح بچ گئے۔ہند نے اپنے کزن کے ساتھ مل کر گاڑی میں موجود موبائل فون سے فلسطین ہلال احمر سوسائٹی کی ہیلپ لائن پر مدد کے لیے کال کی۔ بچوں نے روتے ہوئے بتایا کہ "ہمیں اسرائیلی فوجی گولی چلا رہے ہیں، ہم گاڑی میں ہیں اور ہمارے سامنے ٹینک ہے"۔ فلسطین ہلال احمر کی کارکن نے ان بچوں کو تسلی دی اور امدادی اہلکار روانہ کیے۔ لیکن جیسے ہی وہ فون پر بات کر رہے تھے، اسرائیلی فوج نے فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ہند رجب اور مزید 2 امدادی اہلکار شہید ہوگئے۔

اس واقعے نے عالمی برادری میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑائی، تاہم اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں اب تک غزہ میں 40 ہزار سے زیادہ فلسطینی، بشمول خواتین اور بچے، شہید ہو چکے ہیں۔ ترک میڈیا نے اس دل دہلا دینے والے واقعے کی منظر کشی کرنے والی ویڈیو نشر کی ہے جس میں مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ اس سانحے کی تصویر کشی کی جا سکے۔