ویب ڈیسک:خیبر کے علاقے تبئی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں تین کم عمر بچیاں ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔
مقامی پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچیاں بارانی ڈیم کے کنارے کھیل رہی تھیں۔ کھیل کے دوران حادثاتی طور پر وہ ڈیم میں گر گئیں، جس کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچیوں کی لاشیں نکالیں۔ جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں دس سال سے کم تھیں۔یہ واقعہ خیبر پختونخوا میں بچوں کے حادثاتی اموات کا ایک اور اندوہناک واقعہ ہے۔ اس سے قبل ٹانک کے علاقے گرہ مٹھو میں بھی ایسا ہی ایک افسوسناک سانحہ پیش آیا تھا، جہاں ایک بجلی کا تار گرنے سے چار بچے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین سگے بھائی اور ایک قریبی رشتہ دار شامل تھے۔