شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

ویب ڈیسک:وزیراعظم پاکستان، شہباز شریف نے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی ہے۔

 شہباز شریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے اور یہ امریکا کے 47 ویں صدر منتخب ہونے پر ان کی دوسری مرتبہ کامیابی کا غماز ہے۔شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 538 میں سے 277 الیکٹورل ووٹس حاصل کیے، جبکہ ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹس حاصل کیے۔ کسی بھی امیدوار کو کامیابی کے لئے 270 الیکٹورل ووٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری 2025 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور دوسری بار امریکی صدر بنیں گے۔