ویب ڈیسک:آئی سی سی کا اعلیٰ سطح کا وفد آئندہ ہفتے پاکستان آئے گا تاکہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظامات کا جائزہ لے سکے۔
ذرائع کے مطابق، آئی سی سی وفد 10 سے 12 نومبر تک لاہور کا دورہ کرے گا، اور اس دوران چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے ایک تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔ اس تقریب میں چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول اور دیگر تفصیلات کا اعلان بھی متوقع ہے۔چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہوں گے اور یہ لاہور، کراچی، اور راولپنڈی کے تین وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔ وفد کی آمد کے موقع پر اہم شخصیات اور کرکٹرز کو بھی مدعو کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔