اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اورنگزیب کچھی نے کہا ہے اللہ تعالیٰ مجھے تباہ و برباد کر دے اگر میں نے ایک روپیہ بھی لیا ہو۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہاں کہا گیا میں نے پیسے وصول کئے ہیں، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہمارے لوگوں کے ساتھ یہ ہو رہا ہے۔ ہماری پارٹی کی لیڈر شپ نے ہمارا سودا کیا ہے، یہ مجھے داد دیں اس دن ہماری پارٹی کا فارورڈ بلاک بن رہا تھا جسے میں نے رکوایا۔ پی ٹی آئی ایک بہت بڑی جماعت ہے، آنے والے وقت میں پھر ہمارے حلقے کے عوام جو فیصلہ کریں گے ہمیں قبول ہوگا۔