بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے دنیا کو بے وقوف نہ بنائے، یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا ختم کرنے کا مجاز نہیں:تقریب سے خطاب
اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، تجارت، توانائی میں تعاون بڑھانے ‘ مسائل کو سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا
اسلام آباد(آئی این پی ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے، پاکستان کسی صورت پہلا قدم نہیں اٹھائے گا لیکن جارحیت مسلط کی گئی توپورے قومی عزم اور طاقت سے جواب دیں گے، بھارت دنیا کو بے وقوف نہ بنائے، پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کیا گیا، پہلگام ڈارمے کا مقصد بھارت میں جاری تحریکوں سے توجہ ہٹانا تھا، سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا ختم کرنے کا مجاز نہیں۔ اسلام آباد منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا دنیا اس وقت مشکل دور سے گزر رہی ہے، خصوصا ہمارے خطے کو اس وقت سنگین صورتحال کا سامنا ہے، امن و خوشحالی ہم سب کا مشترکہ ہدف ہونا چاہیے۔نائب وزیر اعظم نے کہا پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کا داعی رہا ہے، ہم نے ہمیشہ جارحیت کے خلاف آواز اٹھائی ہے، پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کیا گیا، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا مقصد بھارت میں جاری آزادی کی تحریکوں سے توجہ ہٹانا ہے، کئی بھارت ریاستوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، بھارت خطے میں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرات میں ڈال رہا ہے۔دریں اثناء ایران کے وزیر خارجہ سے اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی، رہنمائوں نے مضبوط پاکستان ایران تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماں نے تجارت، توانائی اور رابطوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، رہنماں نے جنوبی ایشیا کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، وزرائے خارجہ نے امریکہ ایران مذاکرات پر گفتگو کی۔دونوں رہنماں نے مسائل کو سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا، وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال سمیت بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے پہلگام واقعے کے بعد سے بھارت کے اشتعال انگیز پر تحفظات کا اظہار کیا
ا