سکولوں میں مشروبات پر پابندی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب کے سکولوں میں مشروبات پر پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔درخواست اعظم بٹ کی جانب سے دائر کی گئی ، حکومت پنجاب اور فوڈ اٹھارٹی کو فریق بنایا گیا ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا پنجاب بھر میں استعمال ہونیوالے مشروبات میں مصنوعی ذائقے کیلئے رنگ استعمال ہوتا ہے جومضر صحت ہے،سندھ حکومت نے ان مشروبات کے سکولوں میں استعمال پر پابندی لگا دی۔