بھارت حملہ کرے تو پاکستان کا جواب منہ توڑ ہونا چاہیے: عمر ایوب

آپ کہہ رہے ہندوستان کسی بھی حملہ کرسکتا ہے، اس حملے کا مقابلہ عمران خان ہی کرسکتا ہے
اسلام آباد(آئی این پی)اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ بھارت کے حملے کی صورت میں پاکستان کا جواب منہ توڑ ہونا چاہیے۔قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مودی آج انڈس واٹر ٹریٹی کو ویپنائز کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے کہا کہ ایوب خان نے پانی بیچ دیا، پاکستان آج کہہ رہا ہے کہ یہ معاہدہ توڑنا جنگ کے مترادف ہوگا، انڈس واٹر ٹریٹی پاکستان کے حق میں تھا۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ ہٹلر کو روکنے چرچل جیسے مضبوط شخص کی ضرورت تھی، آج مودی کو روکنے کیلئے بانی پی ٹی آئی جیسا چاہیے، آپ کہہ رہے ہندوستان کسی بھی حملہ کرسکتا ہے، اس حملے کا مقابلہ عمران خان ہی کرسکتا ہے۔