بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں: مولانا فضل الرحمن

 مودی خطے میں جنگی سیاست کے ذریعے اپنی بقاء چاہتا ہے:ایرانی سفیر سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد (آن لائن) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے نریندر مودی پاکستان کے خلاف جارحیت کو اپنی سیاسی بقاء کے لئے استعمال کررہا ہے‘  پاکستان کسی بھی قسم کی پیش قدمی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمن اسلام آباد میں واقع ایرانی سفارتخانہ گئے  اور ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا مقدمی سے ملاقات کی ، اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مودی خطے میں جنگی سیاست کے ذریعے اپنی بقاء چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں  ،ایرانی سفیر نے مولانا فضل الرحمان کو مسئلہ فلسطین پر جاندار موقف اپنانے پر خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کا متفقہ مسلمہ ہے ملاقات کے دوران ایرانی سفیر نے مولانا فضل الرحمان کو دورہ ایران کی دعوت دی۔