پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز شدید مندی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای-100 انڈیکس تقریباً 1 لاکھ 58 ہزار 154 پوائنٹس پر گر گیا۔
کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں منفی رجحان غالب رہا اور انڈیکس میں 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 61 ہزار 210 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں پر بھی دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں ڈوجونز انڈیکس تقریباً 1.6 فیصد کم ہوا، جبکہ یورپی اور ایشیائی مارکیٹوں میں بھی منفی رجحان رہا۔ ایشیا میں انڈیکس تقریباً 3 فیصد گر گیا، اور جنوبی کوریا کی اسٹاک مارکیٹ میں ایک وقت میں 12 فیصد تک کمی دیکھی گئی۔ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں، جس کے اثرات مختلف اسٹاک مارکیٹس پر واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔