ایران، امریکا اور اسرائیل کشیدگی کے باعث پاکستان سے 104 پروازیں منسوخ

ایران، امریکا اور اسرائیل کشیدگی کے باعث پاکستان سے 104 پروازیں منسوخ

ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث خطے میں تناؤ بڑھ رہا ہے، جبکہ پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے لیے آج بھی 104 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔

کراچی سے دبئی، دوحہ، ابوظہبی، شارجہ اور بحرین کے لیے 21 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
لاہور سے دبئی، دوحہ، شارجہ، کویت، دمام اور ابوظہبی کے لیے 27 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
اسلام آباد سے دوحہ، ابوظہبی، بحرین، شارجہ اور دبئی کے لیے 29 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پاکستان سے 1130 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پانچ روز میں 8 ممالک کی منسوخ ہونے والی پروازوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔

مشرق وسطیٰ میں بدتر ہوتے حالات کے باعث اسلام آباد انٹرنیشل ائیرپورٹ سے جانے والی متعدد فلائٹس بھی متاثر ہوئی ہیں۔ ان میں شامل ہیں:

برٹش ایئرویز کی اسلام آباد سے لندن فلائٹ
قومی ایئرلائن کی دبئی فلائٹ
ائیر بلیو اور ائیر سیال کی دبئی اور ابوظہبی فلائٹس
ائیر سیال کی دمام فلائٹ
قطر ایئر ویز کی دوحہ فلائٹ
اتحاد ایئر کی ابو ظہبی فلائٹ
ایمریٹس کی دبئی فلائٹ
فلائی جناح کی شارجہ، بحرین اور ریاض فلائٹس
گلف ایئر کی بحرین فلائٹ
قومی ایئر لائن کی دوحہ فلائٹ