صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے متعدد بلوں پر دستخط کر دیے اور اس سلسلے میں مختلف سمریوں کی بھی منظوری دے دی ہے۔
ان بلوں میں ورچوئل اثاثہ جات بل 2026، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری سینئر سٹیزنز (ترمیمی) بل 2026، نجکاری کمیشن (ترمیمی) بل 2026، کینابس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026 اور نیب (ترمیمی) بل 2026 شامل ہیں۔صدر مملکت نے فیڈرل آئینی عدالت کے ججوں کے چھٹی، پنشن اور مراعات سے متعلق آرڈر 2025 میں ترامیم کی بھی منظوری دے دی۔اس کے علاوہ صدر نے اسلام آباد ماتحت عدلیہ سروس ٹریبونل کی ازسرِ نو تشکیل کی منظوری بھی دی ہے۔صدر مملکت نے فیڈرل آئینی عدالت کی شاخی رجسٹریاں لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں قائم کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔