نیویارک(آئی این پی)امریکا میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ کو 19ویں صدی کی ایک بند بوتل ملی جس میں موجود پراسرار مشروب کو محفوظ حالت میں دریافت کیا گیا، ماہرین اس کا ذائقہ چکھ کر حیران رہ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ موسمِ گرما میں امریکی فاریسٹ سروس کی زمین پر ہونے والی ایک معمول کی کھدائی کے دوران ریاست یوٹاہ کی مٹی میں دبی ہوئی گہرے سبز رنگ کی ایک بوتل برآمد ہوئی، جو تقریبا 150 سال گزرنے کے باوجود مکمل طور پر بند تھی۔