افغانستان خواتین کے حقوق کے حوالے سے بدترین ملک قرار

افغان طالبان رجیم کی پالیسیوں نے خواتین کے حقوق کو شدید نقصان پہنچایا:امریکی ادارے کی رپورٹ
کابل(آئی این پی)افغان طالبان رجیم  کے غاصبانہ دور میں خواتین انتہائی غیر محفوظ ،تشدد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا۔افغان طالبان رجیم کی  پسماندہ پالیسیوں نے خواتین کو تعلیم ، روزگار اور صحت کی سہولیات سے محروم کر دیا ہے۔ افغان انٹرنیشنل جریدہ نے جارج ٹان انسٹی ٹیوٹ امریکا کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ عالمی خواتین انڈیکس میں افغانستان 181 ممالک میں آخری نمبر پر آگیا ہے۔افغان طالبان رجیم میں ہر پانچ میں سے ایک افغان خاتون تشدد کا شکار ہے، افغان طالبان کے نئے فوجداری قوانین بھی خواتین کے خلاف گھریلو تشدد کو بڑھاوا دے رہے ہیں