راولپنڈی: سٹی صدر روڈ پلازہ کے گودام میں خوفناک آتشزدگی پر 11 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

راولپنڈی (آئی این پی)  راولپنڈی کے بڑے تجارتی مرکز سٹی صدر روڈ پر واقع چار منزلہ پلازہ کے بیسمنٹ گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے 11 گھنٹے بعد آگ بجھانے میں کامیاب ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق پلازے کی بیسمنٹ میں مناسب داخلے کے راستے اور وینٹیلیشن کے انتظام نہ ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے میں شدید مشکلات پیش آئیں۔ریسکیو 1122 کے مطابق 13 ایمرجنسی گاڑیوں اور 50 سے زائد اہلکار فوم ملا پانی استعمال کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے میں مصروف رہے