قاہرہ(نیٹ نیوز)مصرمیں ایک مریض کے پیٹ میں موجود موبائل فون چھ سال کے بعد بالآخر نکال لیا گیا۔۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ عجیب وغریب واقعہ مصر میں پیش آیا جہاں منصورہ یونیورسٹی کے انٹرنل میڈیسن سپیشلائزڈ ہسپتال کی ایک طبی ٹیم ایک مریض کے پیٹ سے موبائل فون نکالا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ موبائل فون پورے 6 سال سے اس کے معدے کے اندر موجود تھا۔مریض مسلسل پیٹ میں درد کی شکایت لے کر ہسپتال جاتا رہا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں نے فوری طور پر ضروری ٹیسٹ کروائے گئے اور معلوم ہوا کہ اس کے پیٹ میں کوئی نامعلوم دھاتی چیز موجود ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابقڈاکٹروں نے دھاتی چیز کو ہٹانے کے لیے مریض کی فوری سرجری کرنے کا فیصلہ کیا اور اس سرجری میں تقریبا 45 منٹ لگے۔