بنوں: ڈومیل پولیس موبائل پر بارودی دھماکا، ایک افسر زخمی

بنوں: ڈومیل پولیس موبائل پر بارودی دھماکا، ایک افسر زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ڈومیل پولیس موبائل پر بارودی مواد کا دھماکہ ہوا جس میں ایک پولیس افسر زخمی ہوگیا۔

 پولیس حکام کے مطابق یہ دھماکہ خرگئی ہوٹل کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس کی موبائل گاڑی روٹین گشت پر تھی۔پولیس افسر کی شناخت اے ایس آئی نثار کے طور پر ہوئی ہے جو دھماکے میں زخمی ہوئے، اور انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں پولیس موبائل کو جزوی نقصان پہنچا۔دھماکے کے بعد پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ اس واقعے کے بعد بنوں پولیس کی جانب سے علاقے میں شدت پسندی کے خلاف مزید کارروائی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔حکام نے اس دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لے لیا ہے اور اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ دہشت گردوں کی کارروائی ہو سکتی ہے جو علاقے میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔