گلیات میں بارش و برفباری جاری

مری(آئی این پی)گلیات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا، چھانگلہ گلی اور ٹھنڈیانی میں 2فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی۔ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا، ایک فٹ تک برف باری ریکارڈ کی گئی، آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری ہوئی، لیپا شاہراہ سمیت متعدد بالائی علاقوں کی سڑکیں بند رہیں۔بالائی اور وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی، لہہ میں پارہ منفی 7، کالام، کوئٹہ، زیارت میں منفی 4رہا، مالم جبہ، مری میں منفی 3، استور اور پارا چنار میں منفی 2ریکارڈ کیا گیا۔آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا، میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔