چین کے دورے پر گئے ہوئے صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا دورہ کیا۔
اس موقع پر صدر کا استقبال کاشغر کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری یاوننگ اور امام میماتی جوبن نے کیا۔صدرِ پاکستان نے عصر کی نماز ادا کی اور مسجد کے شاندار فنِ تعمیر کو سراہا۔ اعلامیے کے مطابق انہیں مسجد کی تاریخی اہمیت اور ثقافتی ورثے پر بریفنگ بھی دی گئی۔صدر کے ہمراہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور دونوں ممالک کے سفیر بھی موجود تھے۔