عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے گوشت کو جلدی اور آسانی سے گلانے کے لیے خواتین کی پریشانی عام ہوتی ہے، مگر چند آسان طریقے اپنانے سے گوشت نرم اور جلد پکایا جا سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق گوشت گلانے کے چند مؤثر طریقے درج ذیل ہیں:
کچا پپیتا یا انجیر استعمال کریں: گوشت کو ہانڈی میں ڈال کر اس کے ساتھ کچا پپیتا یا کچی انجیر شامل کر دیں۔ ان قدرتی اجزاء میں موجود انزائم گوشت کو جلدی نرم کرتے ہیں۔
گوشت کو پہلے نرم کریں: اگر گوشت فریز کیا ہوا ہے تو اسے پکانے سے کم از کم ایک دو گھنٹے پہلے نکال کر نرم کریں۔ اس دوران گوشت میں دو موٹے ٹکڑے چھالیہ یا انجیر رکھ دیں تاکہ پکانے میں وقت کم لگے۔
گوشت کو پانی میں بھگوئیں: فریزر سے نکالنے کے بعد فوراً چولہے پر گوشت نہ رکھیں بلکہ اسے دو سے تین گھنٹے پانی میں بھگو کر رکھیں تاکہ گوشت نرم ہو جائے اور پکانے میں آسانی ہو۔
روست کے لیے سرکہ اور تیل: اگر گوشت روسٹ کرنا ہو تو اسے تھوڑا سا سرکہ اور تیل لگا کر رات بھر رکھیں۔ اس طریقے سے گوشت نرم، رسیلا اور ملائی جیسا بن جاتا ہے۔
یہ آسان اور قدرتی طریقے قربانی کے گوشت کو جلد گلانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، جس سے خواتین کو عید کی تیاریوں میں آسانی ہو جاتی ہے اور مہمانوں کی تواضع جلد مکمل ہو جاتی ہے۔