پہلے دن بکرا ذبح کرنے کے 10 ہزار، گائے 18 ‘ دوسرے دن بکرا 6 ‘ گائے کے 10 ہزار مقرر
لاہور(یواین پی)عید قربان کے قریب آتے ہی پیشہ ور قصائیوں نے وی آئی پی جانور کے ساتھ ساتھ عام جانور ذبح کرنے کیلیے بھی نرخ بڑھا دیے جبکہ اناڑی قصا بھی میدان میں آگئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق شہریوں نے جانور تو خرید لیا اب ذبح کروانے کے لیے قصا کی تلاش شروع کردی ہے۔ عید قربان کے تین دن قصائیوں نے ڈبل عید جمع کرنے کی ٹھان لی۔ پیشہ ور قصائیوں کے ساتھ ٹولیوں کی شکل میں دور دراز علاقوں سے اناڑیوں نے بھی شہر میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔رپورٹس کے مطابق قصابوںنے لاہور میں پہلے دن بکرا ذبح کرنے کے 10 ہزار، گائے 18 ہزار اور دوسرے دن بکرے کے 6 ہزار جبکہ گائے ذبح کرنے کے 10 ہزار نرخ مقرر کیے ہیں۔