بھارتی وفد عوامی ٹیکس کے پیسوں پر موج مستیوں میں مصروف

بین الاقوامی سطح پر ساکھ بحال کرنے کا ڈرامہ رچا کر بھارتی عوام کو بیوقوف بنایا جانے لگا
لاہور (آئی این پی)بھارتی وفد عوامی ٹیکس کے پیسوں پر موج مستیوں میں مصروف ہے جب کہ پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھی بھارتی حکومت کو شرم نہ آئی۔رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی سطح پر ساکھ بحال کرنے کا ڈرامہ رچا کر بھارتی عوام کو بیوقوف بنایا جانے لگا، واشنگٹن میں موجود اعلی سطحی بھارتی وفد کے غیر سنجیدہ رویہ پر بھارتی عوام سیخ پا ہیں۔بھارت کا اعلی سطح وفد گیانا، پاناما، کولمبیا اور برازیل میں ناکامی کے بعد واشنگٹن پہنچا ہے، بھارت کے اعلی سطح وفد کی قیادت ششی تھرور کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کہ اعلی سطحی وفد میں شامل سینئر سیاست دان ششی تھرور محفل میں گانے گا کر وقت ضائع کرتے رہے۔