50 ہتھیار بھی فائر نہیں کئے ، مکمل تسلط حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، نرمدیشور تیواری
نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ ایئر مارشل نرمدیشور تیواری نے دعوی کیا ہے کہ بھارت نے آپریشن سندور کے دوران پاکستانی فوجی اہداف کو 50 سے کم ہتھیاروں سے نشانہ بنایا اور اس چار روزہ تنازعہ کے بعد 10 مئی تک اسلام آباد کو جنگ بندی کا مطالبہ کرنے پر مجبور کر دیا۔بھارتی سرکاری خبررساںادارے کے مطابق این ڈی ٹی وی کی دفاعی کانفرنس 2025 سے خطاب کرتے ہوئے ائیر مارشل تیواری نے آپریشن سندور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آئی اے ایف 9 اور 10 مئی کی درمیانی رات کو پاکستان کے حملے کے بعد کیے گئے حملوں کے ساتھ ہی پاکستانی فوج پر 'مکمل تسلط' قائم کرنے میں کامیاب رہا۔انھوں نے کہا مجھے آپ کو بتانا ضروری ہے کہ یہ ہمارے لئے ایک اہم قدم تھا کہ 50 سے بھی کم ہتھیاروں میں، ہم مکمل تسلط حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، ایسا اس سے پہلے نہیں ہوا۔انھوں نے دعوی کیا کہ پاکستان کے کچھ اہداف جنھیں اس مشن کے دوران نشانہ بنایا گیا وہ 1971 کی جنگ کے دوران بھی ٹارگٹ نہیں کیے گئے تھے۔