امریکہ یومِ آزادی کی تقریبات تیز آندھی،بارش سے متاثر

 آتش بازی کے دوران آگ بھڑک اٹھی، خوف و ہراس پھیل گیا
واشنگٹن(خصوصی رپورٹ)امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریبات شدید گرمی، تیز آندھی،بارش اورطوفانی موسم کے باعث متاثر ہو گئیں،حفاظتی خدشات کے پیشِ نظر فضائی شو بھی منسوخ کر دیا گیا۔واشنگٹن کے نیشنل مال پر جمع ہونے والے ہزاروں افراد نے خراب موسم کے باعث تقریب کا مقام چھوڑنا شروع کر دیا،موسمی حالات کے باعث متعدد بیرونی سرگرمیوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موسم کی خرابی کے باوجود یومِ آزادی کی مرکزی تقریب ہر صورت منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "بارش ہماری تقریبات نہیں روک سکتی۔" صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "طوفان اکثر تقریبات کو مزید دلچسپ بنا دیتے ہیں، اور میں ہر صورت تقریب میں شرکت کروں گا