لاہور(شوبز ڈیسک )صائمہ نور نے کہا ہے کہ چھوٹی اور بڑی سکرین کا الگ الگ لطف ہے ، میں نے اپنے کیرئیر میں بڑی سکرین کو زیادہ انجوائے کیا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں صائمہ نور نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری میں ایسی ایسی شاہکار فلمیں بنی ہیں جنہوںنے بزنس کے ریکارڈ قائم کئے ۔ اب ہماری انڈسٹری میں نئی ٹیکنالوجی بھی آرہی ہے جس سے معیار میں بہتری آئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میںنے ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا لیکن ٹی وی سے رشتہ بر قرار نہیں رہ سکا اور واپس بڑی سکرین پر آ گئی ۔ چھوٹی سکرین کی بھی ڈیمانڈ لیکن مجھے بڑی سکرین پر کام کر کے زیادہ لطف آیا ۔