گزرے وقت نے بہت کچھ سیکھا دیا ہے،صائمہ نور

ہمارے ہاں صرف دوسروں کے کردار پر نظر رکھنے کا رواج ہے:معروف اداکارہ
لاہور(شوبز ڈیسک ) فلمسٹار صائمہ نور نے کہا کہ گزرتے وقت کے ساتھ انسان کی سوچ اور رویے بھی تبدیل ہوتے ہیں اور اس میں پختگی آتی ہے۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا زمانے سے بہت کچھ سیکھا ہے اور میں اچھے برے اور دوست دشمن کی تفریق کر سکتی ہوں۔ انہوں نے کہا ہمارے ہاں صرف دوسروں کے کردار پر نظر رکھنے کا رواج ہے۔ صائمہ نور نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کئی سال گزارنے کے بعدمیں نے بہت کچھ سیکھا ہے اور خصوصا ًتلخ تجربات سے میر ے اندر پختگی آئی۔ انہوں نے کہا کہ آپ کواگر دنیا کے ساتھ چلنا ہے تو کچھ چیزوں کو نظر انداز کرنا پڑتا ہے لیکن اس کی بھی ایک حد ہونی چاہئے ۔