صائمہ نور پختہ اور باوقار کرداروں کا انتخاب کریں‘ مدیحہ شاہ کا مشورہ

لاہور (شوبز ڈیسک) فلم او رٹی وی کی معروف اداکارہ صائمہ نور کو سینئر اداکارہ مدیحہ شاہ نے مشورہ دیا ہے کہ انہیں اب زیادہ پختہ اور باوقار کرداروں کا انتخاب کرنا چاہیے۔ مدیحہ شاہ نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداکاروں کو ایسے کردار ادا کرنے چاہئیں جو ان کے تجربے اور عمر کے ساتھ مطابقت رکھتے ہوں۔ انہوں نے ایک ڈرامے میں صائمہ نور کے پھوپھو کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں اب اسی نوعیت کے مزید کرداروں پر توجہ دینی چاہیے، بجائے اس کے کہ وہ فلموں میں ہیروئن کے کردار ادا کرتی رہیں۔مدیحہ شاہ کے مطابق صائمہ نور بے حد خوب صورت ہیں اور ان پر پختہ کردار بھی بہت جچتے ہیں۔