پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام یوم سیاہ منایا گیا

جہانیاں(آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام 5جولائی اتوار کو یوم سیاہ منایا گیااس دن جہانیاں،ٹھٹھہ صادق آباد سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ واضح رہے کہ 5جولائی 1977ء کو پیپلز پارٹی کے قائد اور منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا تھا اس وجہ سے پیپلز پارٹی ہر سال 5جولائی کو یوم سیاہ مناتی ہے ۔