ملائیشیا کی معروف ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ملائیشیا کی معروف ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ملائیشیا کی  ٹک ٹاک اسٹار نورال اتھیرا، جو سوشل میڈیا پر اتھیرا عونی کے نام سے مشہور تھیں، ایک موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق ہو گئیں۔

مرحومہ کی عمر صرف 21 برس تھی۔اتھیرا عونی کے ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 77 ہزار سے زائد فالوورز تھے۔وہ لائیو اسٹریمنگ اور اپنے والد کے کھانے کے اسٹال پر روٹی کنی کرتے ہوئے ویڈیوز کی وجہ سے خاصی مقبول تھیں۔پولیس کے مطابق حادثہ رات 2:30 بجے پیش آیا جب وہ موٹر سائیکل پر دائیں لین میں سفر کر رہی تھیں اور ایک دوسرے موٹر سائیکل سوار سے ٹکر ہو گئی۔حادثے کے نتیجے میں اتھیرا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ دوسرے موٹر سائیکل سوار کو ہاتھ، کہنی اور ران پر چوٹیں آئیں اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔سوشل میڈیا پر ان کی ناگہانی موت پر مداحوں اور دوستوں کی جانب سے غم و افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان کی دوست نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جو اتھیرا کی آخری ویڈیو قرار دی جا رہی ہے، جس میں وہ اپنے والد کے اسٹال پر روٹی کنی کر رہی تھیں۔