پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری رہا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد مندی کا شکار ہوا۔
بازار میں کاروبار کا آغاز 1346 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں انڈیکس بڑھ کر 183,754 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔ تاہم بعد ازاں مندی کا رجحان ظاہر ہوا اور انڈیکس 606 اور 853 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ گھٹ کر 181,555 پوائنٹس پر آ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایکس میں شاندار تیزی دیکھی گئی تھی، جب انڈیکس 4210 پوائنٹس کی تاریخی تیزی کے بعد ایک لاکھ 83 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کر گیا، تاہم بازار بعد میں 182,408 پوائنٹس پر بند ہوا۔تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں یہ اتار چڑھاؤ عالمی معاشی حالات اور ملکی سرمایہ کاری کے رجحانات کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔