سعودی وزیرخارجہ کی ریاض میں صومالیہ کے ہم منصب سے ملاقات‘خطے کی صورتحال پر بات چیت
ریاض (آئی این پی) سعودی عرب کے وزیرِخارجہ فیصل بن فرحان نے واضح کیا ہے کہ ان کی حکومت صومالیہ کی علاقائی سلامتی و خودمختاری کی حمایت جاری رکھیں گے اور اس کے مخالف آنے والے اقدامات قبول نہیں کریں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیرِ خارجہ نے دارالحکومت ریاض میں صومالیہ سے تعلق رکھنے والے ہم منصب سے ملاقات کی۔دونوں رہنمائوں کے درمیان خطے کی موجودہ صورتحال بالخصوص صومالیہ کی قومی اور داخلی سلامتی سے جڑے امور زیر بحث آئے۔اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ خارجہ سطح پر صومالیہ کی حمایت جاری رکھیں گے۔