2025 کے دوران مختلف کارروائیوں میں ایک ہزار 873 دہشتگرد ہلاک

ملک بھر میں  67,023 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز  میں 4,910 خصوصی اہداف کو  نشانہ بنایا گیا
  مارے گئے دہشت گردوں میں 136 افغان شہری شامل ‘57 جانباز بیٹوں نے جام شہادت نوش کیا
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کے لیے سال 2025 انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے اہم اور فعال رہا اس دوران   مختلف کارروائیوں میں ایک ہزار 873 دہشتگرد ہلاک کئے گئے۔ ایک  رپورٹ کے مطابق  گزشتہ سال ملک بھر میں مجموعی طور پر 67,023 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے، جن میں 4,910 خصوصی اہداف کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ایک ہزار 8 سو 73 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے، جن میں 136 افغان شہری شامل ہیں۔ ارض پاک اورامن کا دفاع کرتے ہوئے قوم کے57 جانباز بیٹوں نے جام شہادت نوش کیا۔ سیکورٹی فورسز کے207 زخمی جوان اور افسران غازی رہے۔