پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ اور کرک میں پولیس نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ کوہاٹ میں پولیس نے کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، یہ کارروائی کوہاٹ میں بازید خیل کے قریب کی گئی۔کرک کے علاقے میر کلام بانڈہ میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا