کیس منتقلی کا سیشن جج قصور کا فیصلہ بحال کردیا گیا‘سیشن ججز اختیارات سے متعلق کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیل منظور
اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے سیشن ججز اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ فیصلہ کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا سیشن جج کیس منتقل کرنے کا حکم کالعدم قراردے دیاہے اور کیس منتقلی کا سیشن جج قصور کا فیصلہ بحال کردیا۔ کیس کی سماعت جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔اس دورران جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل درخواست گزارسے استفسارکیاکہ کیا سیشن جج کیس ٹرانسفر کرسکتا ہے؟ جس پر وکیل نے کہاکہ سیکشن 526 کے تحت سیشن جج چارج فریم کرنے سے پہلے مقدمہ ٹرانسفر کا اختیار رکھتا ہے۔528 کے تحت فیصلہ سنانے سے پہلے بھی سیشن جج مقدمہ ٹرانسفر کرسکتا ہے۔سیشن جج فیصلے پر صرف ہمارا کچھ اعتراضات ہیں۔25-30 کلومیٹر دور دوسرے مجسٹریٹ کے پاس مقدمہ کو منتقل کیا گیا ہے۔