پیپلزپارٹی کا حکومتی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرنے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کا حکومتی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرنے کا فیصلہ

پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، کیونکہ پیپلزپارٹی نے حکومتی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 پیپلزپارٹی قیادت نے اپنے رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت کی غلط پالیسیوں پر تنقید کریں اور کسی بھی قسم کی خاموشی کو حمایت کے مترادف نہ سمجھیں۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسیوں پر خاموش رہنا سیاسی طور پر نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، اور اس کا اثر پیپلزپارٹی پر پڑ سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی قیادت نے وفاقی اور پنجاب حکومت کی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرنے کی گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔ پارٹی نے یہ موقف اپنایا کہ حکومتی پالیسیوں میں موجود غلطیاں اور ناکام حکمت عملی کا براہ راست اثر پیپلزپارٹی پر پڑے گا اور پیپلزپارٹی کسی بھی برائی کا ملبہ اپنے اوپر نہیں اٹھنے دے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے اپنے مرکزی اور صوبائی رہنماؤں کو حکومتی پالیسیوں پر تنقید کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی ہیں تاکہ پارٹی کی سیاسی پوزیشن مضبوط ہو اور وہ حکومتی پالیسیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کر سکے۔