نادرا میگا سینٹرز پر 24 گھنٹے کام کرنے والے پاسپورٹ کاؤنٹرز قائم

نادرا میگا سینٹرز پر 24 گھنٹے کام کرنے والے پاسپورٹ کاؤنٹرز قائم

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے محکمہ پاسپورٹس نے کراچی کے ناظم آباد اور سائٹ کے علاقے میں سیمنز چورنگی پر قائم نادرا میگا سینٹرز میں 10 پاسپورٹ پروسیسنگ کاؤنٹرز شروع کر دیے ہیں۔

یہ کاؤنٹرز شہریوں کو 24 گھنٹے پاسپورٹس کے پروسیسنگ کی سہولت فراہم کریں گے۔ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 24 گھنٹے کام کرنے والے پاسپورٹ پروسیسنگ کاؤنٹرز کا دائرہ ملک بھر میں بڑھایا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں موجود دفتر پہلے ہی 24 گھنٹے فعال ہے۔ کراچی کے عوامی مرکز اور لاہور میں گارڈن ٹاؤن کے دفاتر بھی 24 گھنٹے کھلے رہتے ہیں، جہاں شہری پاسپورٹس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔محکمہ پاسپورٹس نے اس اقدام کے ذریعے پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کو مکمل طور پر ختم کرنے کا عزم کیا ہے۔ اس کے علاوہ، شہریوں کے لیے آسان پروسیس اور بروقت پاسپورٹس کے اجراء کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔