مقابلوں میں 6اہلکار شہید،58 ڈکیت ہلاک

 لاہور پولیس کا 125 بار ڈکیتوں سے آمنا سامنا ہوا، 111 زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے :فیصل کامران 
لاہور(کرائم رپورٹر)2024 میں پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائیوں میں 58 ڈکیت ہلاک، جبکہ 111 زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے مطابق 2024 میں لاہور پولیس کا 125 بار ڈکیتوں سے آمنا سامنا ہوا، فرض کی راہ میں 6 اہلکار شہید، 10 شدید زخمی ہوئے، پولیس کی جوابی کارروائیوں میں 58 ڈکیت مارے گئے، پولیس نے 111ڈکیتوں کوزخمی حالت میں گرفتار کیاڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ 2519گینگز کے 5606 ممبران کو پکڑ کر جیل بھیجا گیا، ملزمان سے سواارب سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا، گرفتار گینگز سے دوران تفتیش 12345 مقدمات ٹریس کئے گئے۔ اس کے علاوہ 143تولے سونا، 5798 موٹر سائیکلیں، 34 کاریں برآمد کی گئیں، 171دیگر گاڑیاں، 4470 موبائل فونز برآمد کئیگئے۔ ملزموں سے 129کلاشنکوف، 490 رائفلز، 301 بندوقیں، 6951 پسٹلز، ہزاروں گولیاں برآمد کی گئیں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا کہنا ہے کہ عادی مجرم جیل میں بند ہوں گے تو جرائم میں حقیقی کمی ہو گی۔