دبئی (آن لائن)دبئی میں ایک برقع پوش خاتون کی ویڈیو بنا کر اُن کا مذاق اڑانے والی غیر ملکی سیاح خواتین کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ مغربی خواتین بغیر اجازت کے بانقاب خاتون کی ویڈیو بنا رہی تھیں۔غیر ملکی خبررساں ویب سائٹ کے مطابق دبئی پولیس نے بتایا کہ زیر حراست غیر ملکی سیاح خواتین کا تعلق مغرب سے ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ انہوں نے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں ایک برقع پوش خاتون کی جو اپنے شوہر کے ساتھ اسی ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہی تھی، اس کی اجازت کے بغیر ویڈیو بنائی اور اس کے حجاب کو مذاق کا نشانہ بنایا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔