دبئی (آئی این پی )دبئی حکومت نے شہر کو سر سبزبنانے کا نیا منصوبہ متعارف کروایا ہے جس کے تحت حکومت نے آئندہ چار سال میں 15 لاکھ درخت لگانے اور 120 نئے پارکس بنانے کا اعلان کیا ہے۔اس کے علاوہ دبئی حکومت نے 4 ارب درہم کا واٹراینڈ گرین اسپیس روڈ میپ 2030 کا اعلان بھی کیا ہے جو بلدیہ دبئی نے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2026 کے دوران لانچ کیا تھا۔دبئی میں 200 نئے اسپورٹس اور تفریحی مقامات بھی قائم ہوں گے اور ہر سال تین نئے پبلک بیچز بھی بنائیں جائیں گے۔منصوبے میں بیچز(ساحلی ) سہولیات میں 400 فیصد اضافہ کیا جائے گا اور سمندر کنارے عوامی ساحلی سہولیات میں واک،جاگنگ اورسائیکل ٹریکس بھی بنیں گے۔