10 بوگیوں پر مشتمل ٹرین میں سکیورٹی کے سخت انتظامات، بندش سے 90لاکھکا نقصان ہوا،ریلوے حکام
کوئٹہ(آئی این پی)دہشتگردوں کے حملے کے بعد معطل جعفر ایکسپریس 17روز بعد بحال ہو کر کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہوگئی۔رکن قومی اسمبلی جمال شاہ نے ٹرین کا افتتاح کیا، ڈی ایس ریلوے سمیت ریلوے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔10بوگیوں پر مشتمل ٹرین 400سے زائد مسافر لے کر کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہوئی، مسافروں کی ریلوے سٹیشن پر سخت چیکنگ کی گئی، ٹرین میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کی بندش سے 90لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔