9 مئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، جہاں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو پیش کیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی زیرِ صدارت سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت، استغاثہ نے ایف آئی اے، پی آئی ڈی، پیمرا اور انٹرنل سیکیورٹی ونگ کی رپورٹس پر مشتمل 118 سیٹ عدالت میں جمع کرائیں، جن میں مجموعی طور پر 34 ہزار صفحات شامل ہیں۔سماعت کے دوران استغاثہ کے دو گواہان کی شہادتیں ریکارڈ کی گئیں، اور تیسرے گواہ کی شہادت جزوی طور پر لی گئی۔ مجموعی طور پر 15 گواہان کی شہادتیں ریکارڈ ہوچکی ہیں، اور 16 واں گواہ بھی پیش ہوچکا ہے۔ سماعت کے دوران، پی ٹی آئی کے دیگر رہنما جیسے فواد چوہدری، شبلی فراز اور مسرت جمشید چیمہ بھی پیش ہوئے۔سماعت کی تکمیل بجلی کی بندش کی وجہ سے ملتوی ہوگئی اور اب یہ سماعت بدھ تک ملتوی کی گئی ہے۔