فرانس میں پاکستانی سفارتخانے کی یوم یکجہتی کشمیر پر خصوصی تقریب ۔

پیرس(خصوصی رپورٹ )فرانس میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں پاکستانی سفارتخانے کے سینئر آفیسرز سجیلا نوید و دیگر سمیت فرانس میں مقیم پاکستانیوں، بیرون ملک مقیم کشمیریوں، ماہرین تعلیم اور صحافیوں نے شرکت کی جنہوں نے حق خودارادیت کے لیے کشمیری عوام کی ساتھ دہائیوں کی طویل جدوجہد کی حمایت کا اظہار کیا۔انہوں نے عالمی برادری اور میڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کو اجاگر کریں اور بھارت کو اس کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جوابدہ ٹھہرائیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے کشمیری عوام کی بھارتی قبضے اور جبر کے خلاف ان کی منصفانہ جدوجہد کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔